کینیڈا کی بیانکا آندریسکو گھٹنا زخمی ہونے پر فرنچ ٹینس اوپن میں بھی نمائندگی سے دستبردار

363

اونٹاریو: کینیڈا کی ٹینس اسٹار بیانکا آندریسکو نے گھٹنے کی انجری کے سامنے پھر ہار مان لی، فرنچ اوپن میں بھی نمائندگی سے دستبردار ہو گئیں۔

بیس سالہ کینیڈین کھلاڑی گذشتہ سال یوایس اوپن جیتنے کے بعد انجری کا شکار ہوئیں، گھٹنے کی تکلیف کے باعث تیسرے گرینڈ سلیم میں عدم شرکت کا اعلان کر دیا۔

بیانکا آندریسکو اب فرنچ اوپن میں بھی اِن ایکشن نہیں ہوں گی، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ سال تک انجری سے نجات پا کر کم بیک کریں گی۔