نیدر لینڈز کے وزیراعظم کی فٹبال تماشائیوں کو سخت تنبیہ

307

ایمسٹرڈیم: نیدر لینڈز کے وزیراعظم نے فٹبال دیکھنے آنے والے تماشائیوں کو کرونا وائر کے خطرے کے پیش نظر خاموش رہنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فٹبال دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں کا گانا اور چینخنا کرونا کو روکنے کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

ڈچ وزیراعظم نے تماشائیوں کو ہدایت کی ہے کہ جب آپ اسٹیڈیم میں بیٹھیں تو خاموش رہیں اور چیخیں نہیں، چیخنا چلانا بے وقوفی ہے جس سے ہم اس وائرس پر قابو نہیں پاسکتے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فٹبال اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں نے اپنے آپ پر قابو نہ رکھا تو اسٹیڈیم دوبارہ بند کر دیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ایمسٹرڈیم میں تماشائیوں کے لیے اسٹیڈیم احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھول دیے تھے۔