منشیات کے استعمال سے متعلق تفتیش میں دپیکا پڈوکون بھی شامل

267

بھارت کی انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے گرفتار کی جانے والی اداکارہ ریا چکربورتی کے انکشافات اور اعتراف کے بعد متعدد بولی وڈ شخصیات سے منشیات کے استعمال کی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اب این سی بی کی جانب سے منشیات کے استعمال کے خلاف تفتیش میں دپیکا پڈوکون کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں نہ صرف اداکارہ بلکہ ان کی منیجر کرشمہ پرکاش کا نام بھی اسی کیس میں شامل ہے۔

این سی بی نے دپیکا پڈوکون کی مبینہ چیٹس ریکور کرنے کے بعد ان کا نام تفتیش میں شامل کیا جس میں وہ اپنی منیجر کرشمہ پرکاش سے حشیش لانے کا کہہ رہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے کوکو نامی مقام پر ملاقات کے حوالے سے بات چیت بھی کی تھی۔