پریتی زنٹا نے پشتو زبان میں کیا پیغام دیا؟

441

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں سے یہ سوال بھی کیا کہ بتائیں وہ اس ویڈیو میں کون سی زبان بول رہی ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نہایت ہی اچھے انداز میں پشتو زبان بول رہی ہیں۔

پریتی زنٹا نے اپنے ویڈیو پیغام میں پشتو زبان میں کہا کہ ’سلامونہ مینہ والو، پہ کور پاتې شئ، خوندي پاتې شئ، خوشحالہ اوسئ، ايي پي اېل وګورئ د ټولو نہ مننہ‘۔

اس پیغام کا اردو زبان میں مطلب یہ ہے کہ ’تمام محبت کرنے والوں اور چاہنے والوں سلام، جہاں رہیں اپنے گھر میں شاد باد رہیں، خوش و خرم رہیں، آئی پی ایل دیکھیں، بہت بہت مہربانی‘۔