ٹور ڈی فرانس کا اختتام، مجموعی برتری پر تادیج پوگاکار پہلے سلووانین سائیکلسٹ بن گئے

399

پیرس: ٹور ڈی فرانس کا اختتام ہو گیا، مجموعی برتری پر تادیج پوگاکارپہلے سلووانین سائیکلسٹ بن گئے، اکیسواں اور آخری مرحلہ آئرلینڈ کے سیم بینٹ کے نام رہا، فرانسیسی فضاؤں میں ایئر شو نے ایونٹ میں خوشیوں کا رنگ بھر دیا

پیرس میں سائیکلنگ سیزن کا سب سے بڑا میلہ ختم، ایئر شو نے آسمان پر خوشیوں کے رنگ بکھیر دیئے۔ تادیج پوگا کار نے مجموعی برتری پر ٹائٹل اپنےنام کیا، اس بڑی فتح کے ساتھ تادیج پوگاکار پہلے سلوانین سائیکلسٹ بن گئے۔

ٹور ڈی فرانس کے ایک سو ساتویں ایونٹ کی اکیسویں اور آخری سٹیج میں آئرلینڈ کے سیم بینٹ نے کامیابی سمیٹی، آخری ریس میں ایک سو بائیس کلومیٹر کا میدانی ہدف آئرش رائیڈر نے دو گھنٹے ترپن منٹ اور بتیس سیکنڈ میں طے کیا۔

آئرش رائیڈر نے سبز جرسی کا اعزاز پایا، ان سے پہلے انیس سو نواسی میں آئرلینڈ ہی کے سین کیلی بڑی جیت کا یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ کورونا ایس او پیز کے باعث 5 ہزار تماشائیوں کو لائیو ریسز دیکھنے کا موقع ملا، سب نے خوب انجوائے۔