ممبئی:بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کا دو ہفتوں کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آ گیا جس کے بعد وہ قرنطینہ سے نکل کراپنے گھر والوں میں گھل مل گئی ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ موذی وائرس کو ہرانے پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں اور مشکل وقت میں ساتھ دینے والے معالجین، اہل خانہ اور مداحوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔