افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ، 9 اہلکار ہلاک

264

تخار: صوبے تخار میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے تخار میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 9 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جن میں 6 فوجی اور 3 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ایک گھنٹے تک جاری رہیں جب کہ افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں طالبان کو بھی بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان فورسرز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانا بنایا تاہم فضائی کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد بحق ہوگئے تھے جب کہ کارروائی میں کسی طالبان کے مارے جانے کی اطلاع نہیں ملی۔