بھارت، چین کے فوجی کمانڈرز کی سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے دوبارہ ملاقات

315

بھارت اور چین کے سینیئر فوجی کمانڈرز پہاڑی خطے لداخ میں سرحد پر مہینوں سے جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے زیر کنٹرول لداخ کے حوالے سے چین کے اثر علاقے مولڈو کے علاقے میں ہونے والی بات چیت کی تفصیلات فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئیں۔

بھارتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بھی فوجی سطح پر ہونے والے ان اجلاس میں شرکت کی۔

تاہم بیجنگ سے فوری طور پر کوئی معلومات دستیاب نہیں ہوسکیں۔