اسلام آباد:پہلے آل پاکستان ویمن ڈبل وکٹ کرکٹ کپ کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔
یوتھ ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس (YES) جب کہ ٹورنامنٹ 25 اور 26 ستمبر 2020 کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق ہوں گے۔
جنرل سیکرٹری نعیم بھٹی نے کہا کہ ٹورنامنٹ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس اوپیز کے تحت منعقد کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔