ناسا نے سیارہ مشتری کی تازہ ترین تصاویر جاری کر دیں

305

خلائی ادارے نیشنل ایروناٹک اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن ( ناسا) نے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کی دو تازہ ترین تصاویر جاری کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  ہبل دوربین کی مدد سے لی گئی ان تصاویر میں سیارے پر صدیوں سے موجود تاریخی ریڈ اسپاٹ اور اس کے چاند یوروپا کے علاوہ بہت بڑا طوفان بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ طوفان 560 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے۔

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ریڈ اسپاٹ کی طرح یہ طوفان بھی اب مشتری کا مستقل حصہ بن جائے گا اور سیارے کی آئندہ لی جانے والی تصاویر میں بھی نظر آتا رہے گا۔