فلم انڈسٹری کی بحالی: وزیراعظم نے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری دیدی

324

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی تشخص، تہذیب و ثقافت اور قومی ورثے کو اجاگر کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا، اجلاس میں سینیما انڈسٹری کا کردار اور بحالی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات عاصم سلیم باجوہ، مشیر وزیراعظم شہباز گل، مشیر برائے اوور سیز پاکستان سید ذوالفقاربخاری، سینیٹر فیصل جاوید خان، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان، گورنر سٹیٹ بنک، چئیرمین ایف بی آر نے شرکت کی