بین اسٹوکس نے دوبارہ کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کردیا

419

لاہور: انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے دوبارہ کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر نیوزی لینڈ جانے والے بین اسٹوکس نے کرائسٹ چرچ میں اپنی بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیاپر اپ لوڈکی ہے۔ بین اسٹوکس کے والد برین کینسر کا شکار ہیں اور آل راؤنڈر ان دنوں ان کے پاس وقت گزار رہے ہیں۔

بین اسٹوکس کے نزدیک کرائسٹ چرچ کا گراؤنڈ ان کی زندگی میں خاص اہمیت رکھتاہے، اسی گراؤنڈ سے انہیں عالمی سطح پر کرکٹ میں نام کمانے کا موقع ملا۔