وزیراعظم سے ملاقات پر مصباح اور اظہر سے وضاحت طلب

503

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے بغیر بتائے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطہ کرنے پر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتائے بغیر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے رابطہ کرنے پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کو طلب کر لیا ہے جب کہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے محمد حفیظ وضاحت دینے سے بچ گئے ہیں۔

مصباح الحق اور اظہر علی آئندہ ہفتے پیش ہو کر اس حوالے سے وضاحت دیں گے جنہوں نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کئے جانے پر کرکٹرز کی بے روزگاری کا مسئلہ اٹھانے کیلئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔