رواں برس 14 جون کو بظاہر ڈپریشن کے باعث خودکشی کرنے والے بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کا موم سے بنایا گیا مجسمہ ان کی موت کے تین ماہ بعد میوزیم میں سجا دیا گیا۔
سشانت سنگھ راجپوت کا دراز قد بنایا گیا مومی مجسمہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے میوزیم میں سجایا گیا۔
سشانت سنگھ راجپوت کا مجسمہ مغربی بنگال کے شہر آسنسول میں موجود مقامی میوزیم میں سجایا گیا، جہاں پہلے ہی بولی وڈ اسٹارز، کھلاڑیوں، سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے مجسمے موجود ہیں۔
سشانت سنگھ راجپوت کا مجسمہ بھارتی مجسمہ ساز سسانتا رے نے بنایا، جو اس سے قبل امیتابھ بچن، ویرات کوہلی اور شاہ رخ خان جیسی شخصیات کے مجسمے تیار کرکے مذکورہ میوزیم میں سجا چکے ہیں۔