جوبائیڈن نے ٹرمپ کا کورونا ویکسین جلد تیار کرنے کا دعوٰی مسترد کر دیا

306

واشنگٹن:ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی صدر کا کورونا وائرس کی ویکسین جلد تیار کرنے کا دعوی مسترد کر دیا۔

پنسلوانیا میں ٹی وی مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارجوبائیڈن نے امریکی عوام کو خبردار کیا کہ وہ صدر کے الفاظ پر یقین نہ کریں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ویکسین سے متعلق صدر ٹرمپ کی بجائے سائنس دانوں کی بات سنیں گے۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ 3 نومبر کے صدارتی انتخابات سے پہلے کووڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین تقسیم کر دی جائے گی۔

امریکی صدر نے 3 ماہ قبل کورونا ویکسین کی تیاری کا دعوی کیا تھا، انہوں نے ویکسین کو محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 20 لاکھ ڈوسز فراہمی کیلئے تیار ہیں۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا ویکسین دوسرے ملکوں کو بھی فراہم کریں گے تاہم اب ان کے صدارتی حریف نے ہی ان کا یہ دعوی مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے امریکہ میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 2 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد68 لاکھ 74 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔