’غلط معلومات‘ کے الزام پر فیس بک و انسٹاگرام کے بائیکاٹ کی مہم

320

امریکا کی متعدد مشہور شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا سائٹ ’فیس بک‘ اور اس کی ذیلی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ’انسٹاگرام‘ کے خلاف منفرد احتجاج کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر رہی ہیں۔

عوامی حقوق کے تحفظ سے متعلق کام کرنے والے امریکی سماجی ادارے کی اپیل کے بعد شروع ہونے والی ’بائیکاٹ مہم‘ میں معروف ریئلٹی اسٹار کم کارڈیشین بھی شامل ہوگئیں۔

کم کارڈیشن انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی 10 شخصیات میں شامل ہیں جب کہ انہیں فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر بھی بااثر شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

کم کارڈیشین نے 15 ستمبر کو انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ فیس بک پر غلط معلومات کا پھیلاؤ اور تشہیر امریکی انتخابات پر انتہائی بری طرح اثر انداز ہوتی ہے اور اس سے جمہوریت بھی کمزور ہوتی ہے۔