’نیٹ فلیکس‘ نے متنازع بولڈ فلم کی ترکی میں ریلیز روک دی

350

اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ نے ترک حکومت کی دھمکی کے بعد وہاں متنازع بولڈ فلم ’کیوٹیز‘ کی ریلیز روک دی۔

نیٹ فلیکس کی فلم ’کیوٹیز‘ کی کہانی 11 سالہ مسلمان لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو بے راہ روی اور قدرے بولڈ و آزاد زندگی کے مزے چکھنے کے بعد اپنے مذہبی خاندان سے بغاوت پر اتر آتی ہیں۔

فلم کی کہانی افریقی ملک سینیگال کے پناہ گزین خاندان اور اس گھر کی جوان ہوتی 11 سالہ بچی کے بلوغت کو پہنچنے والے رجحانات کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں مسلمان خاندان کو دکھایا گیا ہے، جس میں 11 سالہ بچی کے والد دوسری شادی بھی کرتے ہیں جب کہ ان کے گھر میں مسائل بھی رہتے ہیں۔