بشار الاسد کو مروانا چاہتا تھا لیکن جیمز میٹس نے ایسا کرنے سے روک دیا: ڈونلڈ ٹرمپ

322

نیو یارک:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ 2017ء کے دوران شام کے صدر بشار الاسد کو مروانا چاہتا تھا لیکن اس وقت کے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے ایک پروگرام میں امریکا کے صدر صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں 2017ء کے دوران شام کے صدر بشار الاسد کو راستے سے ہٹا دینا چاہتا تھا جس کیلئے منصوبہ تیار تھا لیکن اس وقت کے کم ہمت وزیر دفاع جیمز میٹس آڑے آگئے اور میری انتظامیہ اس پر عملدرآمد نہیں کرا سکے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تقریبا وہی بات ہے جس کا واشنگٹن پوسٹ کے صحافی باب ووڈورڈ نے اپنی کتاب ’’فیئر: ٹرمپ ان دی وائٹ ہاؤس‘‘ میں 2018ء کو انکشاف کیا تھا اور تب ٹرمپ نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ( بشار الاسد کو قتل کرنے ) پرکبھی غور بھی نہیں کیا گیا تھا۔