کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور متاثرین کی امداد کے لیے دنیا کے متحرک اور امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس وبا کے دنوں میں معاشرے میں بہترین خدمات انجام دینے والے افراد کو گمنام ہیروز قرار دیا اور اس فہرست میں پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان سکندر بزنجو کو بھی شامل کرلیا۔
گیٹس نوٹس میں شائع مضمون میں بل گیٹس نے اپنے ممالک میں کمزور طبقے کی خدمت کرنے والے 7 گمنام ہیروز کی فہرست جاری کی، جس میں افغانستان اور افریقہ سمیت پاکستان کے نوجوان کو بھی شامل کیا گیا۔
پاکستان کے سکندر بزنجو کے حوالے سے کہا گیا کہ ‘جب پاکستان میں کووڈ-19 پھیلا تو سکندر بزنجو کو معلوم تھا کہ ان کے آبائی صوبے بلوچستان اور ملک کے غریب ترین علاقوں سمیت وبا کن جگہوں میں تباہ کن ہوگی’۔
‘بحران میں بہترین انسانیت کا مظاہرہ’ کے عنوان سے سکندر بزنجو کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ ‘پاکستان کے جنوب مغربی اس پہاڑی علاقے کی 70فیصد آبادی غربت کا شکار ہے، تعلیم اور صحت کی سہولت تک رسائی سے محروم ہے’۔