ٹور ڈی فرانس کا پندرہواں مرحلہ تیڈج پوگاکار نے جیت لیا

252

پیرس:ٹور ڈی فرانس کا پندرہواں مرحلہ سلووینیا کے تیڈج پوگاکار نے جیت لیا ہے۔ میدانی، پہاڑی اور سنگلاخ راستوں پر رائیڈرز نے خوب زور بازو دکھایا۔

تفصیل کے مطابق پیرس کے سائیکلنگ ٹریک پر ٹور ڈی فرانس کا پندرہواں مرحلہ مکمل ہو گیا۔ میدانی، پہاڑی اور سنگلاخ راستوں پر رائیڈرز اِن ایکشن ہوئے۔

ایک سو چوہتر اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ سب سے پہلے تیڈج پوگاکار نے طے کیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چونتیس منٹ اور تیرہ منٹ میں طے کرنے کے لیے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آگے نکلنے کی لگن میں ایک رائیڈر کے گر جانے سے ریس سنسنی خیز ہو گئی۔