دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین باضابطہ طور پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں خصوصی تقریب کا انعقاد وائٹ ہاؤس میں ہو گا۔
دوسری جانب ترکی اور ایران نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔
ایرانی کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے بعد اب بحرین بھی اسرائیل کے جرائم کا شراکت دار ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرین کے حکمران اب صہیونی ریاست کے جرائم کی صورت میں خطے میں سیکیورٹی اور عالم اسلام کو لاحق خطرات کے شراکت دار ہوں گے۔
ایران نے کہا ہے کہ خطے اور فلسطین میں دہشتگردی، خونریزی اور مظالم کا ذمہ داری اسرائیل ہے۔