کورونا کی وبا کے باوجود رواں ماہ 2 ستمبر سے شروع ہونے والا دنیا کا قدیم ترین اور مقبول ترین ’وینس‘ فیسٹیول 10 دن تک رنگ بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔
’وینس‘ فیسٹیول کا آغاز دوئم ستمبر کو ہوا تھا اور اس کا اختتام 12 ستمبر کی شب کو ہوا۔
’وینس‘ فلم فیسٹیول کی ویب سائٹ کے مطابق فلمی میلے کی اختتامی تقریب کو سوشل میڈیا سائٹس سمیت ٹی وی چینلز پر براہ راست بھی دکھایا گیا تھا۔
77 ویں ’وینس‘ فیسٹیول میں سب سے بڑا بہترین فلم کا ’گولڈن لیون ایوارڈ‘ امریکی نژاد چینی فلم ساز چلوئے ژاؤ کو ان کی فلم ’نوماڈ لینڈ‘ کو دیا گیا۔
مجموعی طور پر وینس فلم فیسٹیول میں 24 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے، جن میں سے زیادہ تر مرد حضرات ایوارڈز لینے میں کامیاب رہے تاہم اس بار ماضی کے مقابلے میں خواتین زیادہ ایوارڈز لے اڑیں۔