پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے احتجاجاً ویڈیو اسٹریمنگ کی معروف ویب سائٹ نیٹ فلکس کی سبسکرپشن (رکنیت) ختم کر دی۔
حمزہ علی عباسی نے ‘کیوٹیز’ نامی متنازع فرانسیسی فلم جاری کرنے کے ردعمل میں نیٹ فلکس سے اپنی سبسکرپشن ختم کی اور انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی نیٹ فلکس کا بائیکاٹ کریں۔
واضح رہے کہ ‘کیوٹیز’ نامی متنازع فرانسیسی فلم میں بچوں کو جنسی طور پر پرکشش بنا کر دکھایا گیا ہے اور انتہائی کم عمر لڑکیوں کو ‘بولڈ’ انداز میں پیش کیا گیا ہے، فلم کا مرکزی کردار ایک 11 سالہ مسلم لڑکی ہے جسے اپنی مذہبی اور خاندانی روایات سے بغاوت کرتے دکھایا گیا ہے۔