اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کا 75 واں اجلاس منگل (15 ستمبر) کو نیویارک میں شروع ہوگا جبکہ اعلی سطح کی عام بحث کا آغاز 22 ستمبر سے ہوگا۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اقوام متحدہ کے تمام ممبران کو آگاہ کیا ہے کہ نیویارک پہنچنے والے تمام افراد پر 14 دن کا قرنطینہ لازم کردیا گیا ہے، یہ پابندی ریاستوں کے سربراہان اور حکومتوں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔
24 اکتوبر 1945 کو کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں اقوام متحدہ کی بنیاد رکھے جانے کے بعد سے یہ پہلی جنرل اسمبلی ہوگی جب یورپی یونین سے الحاق کے لیے ترکی کی جانب سے مذاکرات کرنے والے ولکان بوزکیر اس 75 ویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان 25 ستمبر کو عالمی ادارے سے خطاب کریں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے اور اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر کی حیثیت سے شرکا کو بریف کریں گے۔
یکم اکتوبر کو وزیر خارجہ بیجنگ ویمن کانفرنس کی 25 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے لہذا ان دو ہفتوں، 15-30 ستمبر تک سیکڑوں تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔