واٹس ایپ میں صارفین کیلئے کال بٹن اور ’ڈوڈل‘ فیچر جلد متعارف کرانیکا اعلان

263

نیو یارک:پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے حیرت انگیز فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جلد کال بٹن اور ’ڈوڈل‘ فیچر متعارف کرایا جائے گا۔

اس ضمن میں واٹس ایپ کے تکنیکی ماہرین نے فیچر پر کام مکمل کرلیا ہے اور ابھی اس سہولت کی آزمائش جاری ہے تاکہ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین سے قبل اس کی جانچ کی جاسکے۔

امید ظاہر کی جارہی ہے کہ واٹس ایپ کی یہ سہولیات آئندہ ہفتے کے آغاز میں صارفین کے لیے متعارف کرادی جائیں گی۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارف کو پورٹ فولیو تک رسائی حاصل کرنے کی فوری سہولت ہوگی جبکہ کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے کیٹلاگ شارٹ کٹ کی سہولت بھی متعارف کرائی جائے گی۔