سوشل میڈیا پر مقبولیت، عائزہ نے ماہرہ کو پیچھے چھوڑ دیا

272

لاہور:اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورزکی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 66لاکھ ہے۔

عائزہ خان یہ سنگ میل عبور کرنے پر ایمن خان کے بعد دوسری مقبول ترین پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں، ایمن خان کے فالوورز کی تعداد 73 لاکھ ہے۔ دوسری طرف اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ عائزہ خان نے اپنی پسندیدگی پر مداحوں سے اظہارتشکر کیا ہے۔