لاہور: ترک اداکارہ اسرا بلجیک نے پاکستان کی قومی زبان اردو سیکھنا شروع کر دی ہے۔ اسرا بلجیک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اردو کے روز مرہ استعمال ہونے والے جملے بول رہی ہیں۔
اداکارہ کو ویڈیو پیغام میں یہ ہے اصل بات اور بہت اعلیٰ کے علاوہ بھی کئی فقرے بولتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اردو کے فقروں کو سیکھ کر پاکستانیوں کو اس کا ترک زبان میں ترجمہ کر کے بھی بتائیں گی۔
ویڈیو کے آخر میں وہ اردو میں کئی فقرے ٹھیک طریقے سے بولنے پر خوشی کا اظہار بھی کرتی نظر آئیں۔