لاس اینجلس: امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پارکنگ ایریا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت کے پارکنگ ایریا میں گر کر تباہ ہوگیا، زمین پر گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور طیارے میں موجود دونوں افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
فائر بریگیڈ کی ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خوش قسمتی سے طیارہ جس جگہ گرا وہاں زیادہ آبادی نہیں تھی، طیارے گرنے کے مقام پر تین گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔