کنشاسا: کانگو کے مشرقی حصے میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے 50 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کو عوامی جمہوریہ کانگو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کانگو کے مشرق میں کامیتوگا شہر کے نزدیک سونے کی کان بیٹھنے کا واقع پیش آیا۔ کان کَنی سے متعلق ایک غیر سرکاری تنظیم کے مابق اس حادثے میں 50 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق تیز بارشوں کے باعث کان کے کئی حصے کم زور ہوچکے تھے۔ حادثے کے وقت کان میں موجود افراد میں سے کوئی بھی باہر آنے میں کام یاب نہ ہوسکا۔