امریکا میں ایک شادی کی تقریب کے دوران المناک واقعہ پیش آیا جب میز سر پر گرنے سے مہمانوں میں موجود ایک 5 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔
مذکورہ واقعہ امریکی ریاست الی نوائس میں پیش آیا جہاں ایک مقامی ہوٹل میں شادی کی تقریب جاری تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرینائٹ کی سطح والی میز کے ارد گرد چند بچے کھیل رہے تھے جبکہ ایک بچہ میز کے اوپر بیٹھا ہوا تھا، اس دوران دیگر بچے بھی میز کے اوپر چڑھ کر کھڑے ہوگئے۔
مہمانوں میں ایک ڈاکٹر بھی موجود تھا جس نے فوری طور پر بچے کو سی پی آر دی اور اس وقت تک دیتا رہا جب تک طبی عملہ وہاں پہنچ نہیں گیا۔
طبی عملے نے بچے کو چیک کیا اور بعد ازاں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 5 سالہ بچے کی موت کی تصدیق ہوگئی۔
افسوسناک واقعے کے بعد شادی کی تقریب کو جلد ختم کردیا گیا جبکہ مہمان بھی سخت صدمے کا شکار ہوگئے۔