پیرس: ٹور ڈی فرانس کا گیارہواں مرحلہ آسٹریلیا کے سیبل ایوان نے جیت لیا۔ انہوں نے ایک سو سڑسٹھ اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ چار گھنٹے اور صفر ایک سیکنڈ میں طے کیا۔
تفصیل کے مطابق پیرس میں سائیکلنگ کا میگا ایونٹ جاری ہے۔ میدانی ٹریک پر ٹور ڈی فرانس کے گیارہویں مرحلے میں دنیا بھر کے رائیڈرز نے زور بازو دکھایا۔ خوبصورت مناظر نے بھی ریس کو توجہ کا مرکز بنا دیا۔
تیزی، پھرتی اور فنشنگ لائن عبور کرنے کی لگن میں جوشیلے انداز دیکھنے والے بھی پرجوش رہے۔ آسٹریلیا کے سیلب ایوان نے گیارہواں مرحلہ جیت کر اپنے نام کیا۔ انہوں نے ایک سو سڑسٹھ اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ چار گھنٹے اور صفر ایک سیکنڈ میں طے کیا۔ صفر ایک سیکنڈ کے معمولی فرق سے دوسری پوزیشن آئرلینڈ کے سیم بینٹ نے حاصل کی۔