فٹبال ای ایف ایل ٹرافی، مانچسٹر یونائیٹڈ انڈر 21 نے سیلفورڈ سٹی کو چھ صفر سے پچھاڑ دیا

265

مانچسٹر: فٹبال ای ایف ایل ٹرافی میں مانچسٹر یونائیٹڈ انڈر 21 نے سیلفورڈ سٹی کو چھ صفر سے پچھاڑ دیا، مارک ہیلم نے دو گول اسکور کیے۔

انگلش میدانوں پر فٹبال مقابلے جاری ہیں، ای ایف ایل ٹرافی میں سیلفورڈ سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ انڈر 21 کی ٹیموں کے درمیان میچ یکطرفہ ثابت ہوا، میزبان ٹیم مانچسٹر کو آٹھویں منٹ گول کی برتری ملی، انتیسویں منٹ کے گول سے سبقت ڈبل ہو گئی۔

دوسرے ہاف میں بھی یہی شاندار کھیل جاری رکھا اور مزید چار گول داغے جن میں مارک ہیلم کے دوگول شامل تھے، یوں مہمان سیلفورڈ سٹی کو چھ صفر کی شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔