طویل دورہ انگلینڈ کے بعد قومی کرکٹرز دیسی کھانوں پر ہاتھ صاف کرنے لگے

209

لاہور: طویل دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے قومی کرکٹرز دیسی کھانوں پر ہاتھ صاف کرنے لگے ہیں۔

پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ ایک مشکل ٹور کے بعد واپس آئے ہیں، آلو والے پراٹھے، قیمے والے نان کھائے ہیں، فیملی کے ساتھ ریسٹورنٹ میں بھی گیا ہوں اور دوستوں کے ساتھ آئس کریم بھی کھائی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز بائیو سکیور ماحول تک محدود رہتے ہوئے انگلینڈ میں 9 ہفتے کے قیام کے بعد وطن واپس آئے ہیں۔