عرب لیگ نے یو اے ای ،اسرائیل معاہدہ کیخلاف فلسطین کی قرارداد مسترد کردی

313

قاہرہ:  عرب لیگ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاہدے کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا۔

فلسطین نے عرب لیگ کے اجلاس میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات معاہدے کی مذمتی قرار داد پیش کی لیکن عرب ممالک نے اس قرارداد کو منظور کرنے سے انکار کر دیا۔۔

وزرائے خارجہ کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ یو اے ای کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ خود مختاری پر مبنی ہے، اس کا ہدف کوئی دوسرا فریق نہیں ہے۔