لبنان: بیروت کی بندرگاہ پر ایک مرتبہ پھر آگ لگ گئی

254

بیروت:لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگارہ کے علاقے میں واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی ہے۔

بیروت کے تباہ کن دھماکوں کے ایک ماہ بعد بندرگارہ کے علاقے میں لگنے والی آگ سے سیاہ دھواں آسمان کی طرف بلند ہوتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

 

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ انہوں نے پورٹ کے دھماکوں سے تباہ علاقے میں آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ کس وجہ سے لگی۔

سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق آگ ایک گودام میں لگی جہاں ٹائر رکھے ہوئے تھے۔ اس وقت فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

لبنان کی فوج کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے ملٹری کے ہیلی کاپٹرز کو استعمال کیا جائے گا۔ بیروت کے گورنر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پورٹ کے قریب نہ جائیں۔

 

ٹی وی پر دکھائے جانے والے براہ راست مناظر میں ایک ہیلی کاپٹر کو آگ سے متاثر علاقے کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔