بولی وڈ فلم نگری کے سنجو بابا کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں اور انہوں نے انڈسٹری سے وفقہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
اب سنجے دت نے کینسر کے علاج کے بعد اپنی آنے والی شمشیرا کی شوٹنگ مکمل کروالی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اداکار کی پہلی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے اور سنجے دت نے اپنے علاج پر کافی اچھا ردعمل دیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا تھا سنجے دت کی دوسری کیموتھراپی آئندہ ہفتے 8 یا 9 ستمبر کے قریب شروع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سنجے دت نے شمشیرا فلم کی باقی رہ جانے والے سینز کی شوٹنگ کروالی ہے۔
ذرائع کے مطابق فلم کے لیے رنبیر کپور کی شوٹنگ پہلے ہی مکمل ہوگئی تھی تاہم سنجے دت کا صرف 2 دن کا شوٹ باقی رہتا تھا جو انہوں نے اب مکمل کیا ہے۔