عرب اتحادی فورسز نے مسلسل دوسرے روز سعودی عرب پر کیے جانے والے ڈرون حملے ناکام بنادیے۔
عرب میڈیا کے مطابق یمن کی جانب سے حوثی باغیوں نے بارود سے بھرے ڈرون سعودی عرب کی طرف بھیجے جنہیں عرب اتحادی فورسز نے ٹریس کرکے تباہ کردیا۔
ترجمان عرب اتحاد کرنل ترکی المالکی نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ عرب اتحاد کی جوائنٹ فورسز نے بدھ کی صبح بارود سے لدھے ڈرونز کو ٹریس کرکے تباہ کیا، یہ ڈرونز یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے گئے تھے جن کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں شہریوں اور سویلین اہداف کو نشانہ بنانا تھا۔