سابق برطانوی فٹ بالر اور دو سوکر کلبس کے شریک مالک 45 سالہ ڈیوڈ بیکہم اور ان کی 46 سالہ فیشن ڈیزائنر و ماڈل اہلیہ وکٹوریہ ایڈم بیکہم کے حوالے سے چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ رواں برس مارچ میں کورونا کا شکار ہوئے تھے، تاہم انہوں نے اپنا مرض خفیہ رکھا۔
ڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ وکٹوریہ بیکہم رواں برس مارچ کے آغاز میں امریکی دورے کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونے والی ایک پرتعیش پارٹی میں ممکنہ طور پر کورونا کا شکار ہوئے۔
ذرائع سے بتایا گیا کہ مارچ میں ڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ مارچ میں اپنے سوکر بال کلب انٹر میامی کے کام کے حوالے سے امریکا گئے تھے اور اسی دوران انہوں نے لاس اینجلس میں ایک پرتعیش پارٹی میں شرکت کی، جہاں متعدد اہم شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔