ساحر علی بگا اور صنم ماروی سمیت فنون لطیفہ کی شخصیات کو ایوارڈز دے دیے گئے

434

صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے اگست 2019 میں متعدد سول ایوارڈز کے لیے نامزد کی گئی 116 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو یوم دفاع کے موقع پر ایوارڈز سے نواز دیا گیا۔

عارف علوی نے 14 اگست 2019 کو مذکورہ شخصیات کو ایوارڈز دینے کا اعلان کیا تھا، جنہیں رواں برس 23 مارچ کو ایوارڈز دیے جانے تھے مگر کورونا کی وبا کے باعث انہیں مارچ میں ایوارڈز نہیں دیے گئے تھے۔

تاہم اب یوم دفاع کے موقع پر 7 ستمبر کو ایوان صدر اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤسز میں ایوارڈز دینے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

ایوان صدر اسلام آباد میں 44 شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے تھے جب کہ باقی چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤسز میں باقی 76 شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔