لاہور: پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان گھر کی سیڑھیوں سے گِر کر شدید زخمی ہوگئیں، اداکارہ کو چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے زخمی چہرے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے گرنے کی اطلاع دی اور جلد صحتیابی کی دعاؤں کی درخواست کی۔
بعد ازاں اداکارہ نے ناک کے گرد پٹی کے بعد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب تک آپ اپنے پاس موجود نعمتوں کے شکرگزار رہیں گے تب ہی آپ خوش رہ سکیں گے۔