ملائیشیا نے پاکستان سمیت 23 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی

189

ملائیشیا نے پاکستان سمیت ان 23 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ خود ملائیشیا میں جون کے بعد سے کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ملائیشیا کی جانب سے پابندی کا اطلاق 7 ستمبر سے ہوچکا ہے۔

فیس بک پر ملائیشیا امیگریشن نیوز اپ ڈیٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ملائیشیا امیگریشن کی جانب سے فیس بک پر ان 23 ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی جن کے باشندوں پر ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

مذکورہ فہرست کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، بنگلہ دیش، عراق، ترکی، اٹلی، بھارت، امریکا، برازیل، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقہ، میکسیکو، اسپین، چلی، ارجنٹینا، برطانیہ، فرانس، فلپائن اور انڈونیشیا، ایران، شامل ہیں۔