بھارت باز نہ آیا، لداخ‌ میں‌ سرحد پر گشت کرنیوالے چینی فوجیوں پر فائرنگ

228

بیجنگ:چین اور بھارت میں لداخ کا محاز پھر گرم ہو گیا، چینی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے پینگ گانگ جھیل کے علاقے میں چینی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے، بھارتی اقدام اکسانے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کی جانب سے چین کے ساتھ سرحد پر متعدد بار چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی گئی ہے، چین نے تحمل سے کام لیتے ہوئے مسئلہ مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے تاہم رواں سال 15 جون کو چین نے چاروناچار اس وقت بھارت کو بھرپور جواب دیا جب ہنو سورماوں نے سرحدی حدود کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔ چینی فوجیوں نے بھارتی سورماوں کی اسلحہ استعمال کئے بغیر ہی ایسی مرمت کی کہ 20 ہندوستانی فوجی ہلاک وہ گئے۔