ہواوے کے بعد ایک اور بڑی چینی کمپنی (ایس ایم آئی سی) پر امریکا کا پابندی لگانے پر غور

284

امریکا کی جانب سے چینی کمپنیوں ہواوے اور زی ٹی ای پر تجارتی پابندیاں تو بس ایک آغاز تھا جس کو اب مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ اداروں کی جانب سے چین کی سب سے بڑی چپ کمپنی سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ انٹرنیشنل کارپ (ایس ایم آئی سی) کو بلیک لسٹ میں شامل کرکے امریکی کمپنیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی مشاورت کی جارہی ہے۔

اگر پابندی کا نفاذ ہوتا ہے تو ایس ایم آئی سی کو شدید دھچکا لگے گا کیونکہ وہ چپس کی تیاری اور آزمائش کے لیے امریکی آلات سے محروم ہوجائے گی۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایسے خدشات پائے جاتے ہیں کہ ایس ایم آئی سی ممکنہ طور پر چین کے دفاعی اسٹرکچر میں مدد فراہم کرسکتی ہے۔