سعودی عرب پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

183

الریاض: عرب اتحادی فوج نے سعودی عرب میں یمنی حوثیوں کے بھیجے گئے ڈرون کا سراغ لگا کر مار گرایا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق  عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان بتایا کہ بارود سے لیس ایک ڈورون یمن کی فضائی حدود سے سعودی عرب میں داخل ہوا۔ ڈرون ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سےسعودی عرب میں شہری آبادی کو نقصان پہنچانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

 

کرنل مالکی نے کہا کہ عرب اتحادی فوج نے بروقت ڈرون کا پتا لگا کر اسے مار گرایا ہے۔ اتحاد آئندہ بھی حوثیوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا ایسا ہی جواب دیتا رہے گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق  ایران کی اتحادی حوثی فورسز کی جانب سے رواں برس مئی کے آخر سے کورونا کے باعث ہونے والی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سعودی عرب پر سرحد پار حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔