چینی فوج کو شہریوں کے ‘اغوا’ کے الزام سے آگاہ کردیا گیا، بھارتی وزیر

236

بھارتی وزیر اقلیتی امور اور اروناچل پرادیش سے رکن پارلیمنٹ کیرن ریجیجو نے کہا ہے کہ بھارت کی فوج نے متنازع سرحدی علاقے سے پیپلزلیبریشن آرمی (پی ایل اے) کی جانب سے 5 شہریوں کے اغوا کے الزامات سے چین کو آگاہ کردیا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اقلیتی امور کیرن ریجیجو نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے قائم فوجی ہاٹ لائن کوشہریوں کے ممکنہ اغوا کے حوالے سے فعال کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘بھارتی فوج نے اروناچل پرادیش میں سرحد پر پی ایل اے کوہاٹ لائن کے ذریعے پیغام بھیجا ہے اور جواب کا انتظار کررہے ہیں’۔