یوئیفا نیشنز لیگ، پرتگال نے کروشیا کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دیدی

240

یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال نے کروشیا کو چار ایک کی شکست سے دوچار کر دیا، انجری کا شکار کرسٹیانو رونالڈو عدم شرکت کے باعث گولز کی سنچری مکمل نہ کر سکے۔

گروپ اے تھری کی ٹیمیں پرتگال اور کروشیا مدمقابل ہوئیں، میچ کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا، اکتالیسویں منٹ کینسیلو نے گول کر کے پرتگال کو برتری دلائی۔دوسرے ہاف میں برتری سمیٹے کھلاڑیوں نے مزید تین گول کر دیئے، کروشیا کی طرف سے واحد اسکور پیٹکووِک نے کیا۔ ٹیم پرتگال نے چار ایک کی جیت کو یادگار بنا لیا۔

کپتان کرسٹیانو رونالڈو انجری کے باعث شرکت نہ کر سکے، سپر اسٹار کھلاڑی کو گولز کی سنچری مکمل کرنے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑ گیا۔