لندن: برطانیہ میں چاقو زنی کے دو مختلف واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم کے سٹی سینٹر میں چاقو زنی کی وارداتیں پیش آئیں، ہلاک اور زخمی افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد پولیس نے علاقے کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد حملہ آور گرفتار ہوجائے گا۔
زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، حملے رات گئے کیے گئے۔