سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے دریائے کشن کنگا سے دو نوجوانوں کی لاشین ملی ہیں جو دو سال سے لاپتہ تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق باندی پورہ میں کشن گنگا دریا سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نثار احمد اور سمیر احمد ڈار کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ دنوں نوجوان بالترتیب 2018 اور 2019 سے لاپتہ تھے۔
کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ نثار احمد ترال ضلع کا رہائشی کا تھا اور دو سال قبل لاپتہ ہوگیا تھا جب کہ سمیر ڈار ضلع پلوامہ کا رہائشی تھا اور ایک سل قبل اس کے والدین نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
مقامی حریت رہنماؤں نے بھی دعویٰ کیا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ نوجوانوں کو بھارتی فوج کے ٹارچر سیل میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہوگا اور دوران حراست ہلاکت پر نوجوانوں کی لاشیں دریا میں پھینک دی گئی ہیں۔