میسی نے بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

292

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے فٹبال کلب بار سلونا کو نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا، کلب کو خطیر رقم کی ادائیگی کی وجہ سے میسی کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔

میسی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہں اپنے عزیز کلب کو عدالت میں نہیں گھسیٹنا چاہیئے تھا جس کی وجہ سے انہیں اس قدر شہرت ملی۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی اہلیہ اور بچوں کو بتایا کہ وہ بارسلونا سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں تو ان سب نے رونا شروع کردیا۔

میسی نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تمام سرگرمیاں رک جانے کے باعث انہیں خاصا نقصان پہنچا ہے، چنانچہ اب جبکہ ان کے کلب چھوڑنے کے لیے انہیں 83 کروڑ ڈالر کلب کو ادا کرنے ہوں گے، تو ان کے لیے یہ ادائیگی ناممکن ہے۔

معروف فٹبالر نے کہا کہ اس کا ایک ہی راستہ تھا کہ میں کلب کے خلاف عدالت جاؤں، لیکن میں یہ راستہ نہیں چنوں گا لہٰذا میں نے کلب نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔