ڈزنی کی لائیو ایکشن فلم ‘مولان’آن لائن ریلیز

299

 کلیفورنیا: والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کی میگا بجٹ لائیو ایکشن فلم ‘مولان’  آن لائن ریلیز کردی گئی۔

کورونا وبا کے باعث دنیا بھر کے شائقین ڈزنی پلس اسٹریمنگ سروس کے ذریعے فلم سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کی چھ  فلموں نے ایک ہی سال میں نو کھرب روپے سے زائد کی کمائی کر کے نیا ریکارڈ  قائم کردیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ ٹیکنالوجی کمپنی والٹ ڈزنی کی فلم ایوینجرز: اینڈ گیم‘ نے جہاں نیا ریکارڈ بناتے ہوئے دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اسی اسٹوڈیوز کی دیگر 5  فلموں نے بھی  ایک کھرب روپے سے زائد کا کاروبار کیا تھا۔

گزشتہ سال ریلیز ہونے والی چھ  فلموں نے شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔ پہلے نمبر پر رہنے والی فلم فلم ’ایوینجرز: اینڈ گیم‘ نے سب سے زیادہ تین کھرب سے زائد کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

دوسرے نمبر پر کاروبار کرنے والی فلم دی لائن کنگ نے دو کھرب سے زائد اور تیسرے نمبر پر جگہ بنانے والی فلم کیپٹن مارول نے ڈیڑھ کھرب سے زائد کا بزنس سمیٹا تھا۔

چوتھے نمبر پر الہ دین، پانچویں پر ٹوائے اسٹوری اور چھٹے نمبر پر فروزن ٹو نے پاکستانی ایک ایک کھرب سے زائد کا کاروبار کرکے شائقین کی پسندیدگی ظاہر کردی تھی۔